بھٹکل:۱۹ستمبر (ایس او نیوز)ادھر چند برسوں سے تعلیم کو دی جانے والی اہمیت ، عزت اور ترجیح کھیل کو بھی حاصل ہے۔ کئی بہترین مظاہروں اور کارکردگیوں کو انجام دینے کے لئے کھیل ایک مناسب میدان ہے، ان باتوں کا اظہاربھٹکل رکن اسمبلی منکا ل وئیدیا نے کیا۔ وہ یہاں تعلقہ کے آنند آشرم کانونٹ میدان میں تعلقہ سطح کے کھیل مقابلوں کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے لئے بہترین کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، یہ بات بھی صحیح ہے کہ کھلاڑیوں کے بنیادی سہولیات کی کمی ہے، حکومت سے ملنے والی امداد بھی کافی نہیں ہوتی ، لیکن بھٹکل ودھا ن سبھا حلقہ میں کھلاڑیوں کو مایوس ہونےنہیں دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو کسی طرح کی کوئی رکاوٹ، پریشانی یا تکلیف میں مبتلاہیں تو ان سے رابطہ کرنے کی بات کہی۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے بھی خطاب کیا۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا ، ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا، ناگما ماستی گونڈ، بھٹکل سرکاری ملازمین سنگھ کے صدر ایم بی نائک،انجمن ڈگری کالج کے پرنسپال پروفیسر اے ایم ملا ، سریتا تھوراس ، رادھا کرشنا وغیرہ موجود تھے۔ پرنسپال تھریسا سیرا نے استقبال کیا تو استانی اپولین نے شکریہ اداکیا۔ استاد پیاٹرک اور آروگیہ نے نظامت کی۔